ملکی سلامتی کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں علما اہلسنت کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی اجلاس میں علما کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی،علامہ شہباز حسین چشتی اور علامہ اصغر علی نوری کی جماعت اہلسنت اور عوام اہلسنت کیلئے گراں خدمات ہیں علاقہ میں امن کے قیام کیلئے آپس میں اتفاق و اتحاد کی فضا قائم رکھنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی کے حوالہ سے مذکورہ علما کرام نے بھر پور کردار ادا کیا مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علما اہلسنت نے لوگوں کو اخلاقی حوالہ سے بھی رہنمائی دی لادینیت اور دیگر برائیوں کو ختم کرنے کیلئے گراں خدمات سر انجام دیں علما کرام کی کثیر تعداد نے مستقبل میں جماعت اہلسنت کی قیادت کیلئے علامہ اصغر علی نوری کو بطور امیر اور مولانا خادم حسین باروی کو بطور ناظم اعلی جماعت اہلسنت کے نام پر اتفاق کیا مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اہلسنت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ملک و ملت کی سلامتی کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے اور ہر پاکستانی کو مثبت کردار ادا کرکے اپنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے مشاورتی اجلاس میں مولانا سید سلطان علی شاہ،مولانا صاحبزادہ عثمان سیفی مولانا خادم حسین باروی،مولانا قاری سرفراز،مولانا غلام مرتضی،مولانا ذیشان،مولانا حافظ عاطف،مولانا سید ہدایت رسول،مولانا قاری اسلم نقشبندی،چوہدری اسلم، شیخ محمد اشرف،شیخ ریاض،چوہدری نصیر گل،مولانا عمران رضا،مولانا عثمان علی چشتی،مولانا عطا المصطفی نورانی،مولانا مقبول احمد کوثر،مولانا قاری ثنا اللہ،مولانا امیر علی نعیمی،مولانا محمد شہباز رضوی، مولانا محمد فضل رسول،مولانا ظفر اقبال،مولانا کاشف سیفی،شیخ نواز، صابر رضوی،قاری ناصر اقبال، مولانا عبد المجید،ڈاکٹر مطلوب،مولانا نصیر اور مولانا مجاہد کے علاوہ درجنوں علما کرام نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں