ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہر ہفتہ کھلے رہیں گے

لاہور (بیوروچیف)ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کائونٹرز ہر ہفتہ کھلے رہیں گے۔ پاسپورٹ ڈیلیوری کانٹرز ہفتہ کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے،ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی سہولت دو ماہ تک جاری رہے گی۔شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں گے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو تیار پاسپورٹس جلد وصول کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ معمول کے دفتری اوقات میں نہ آنے والے شہری ہفتہ وار سہولت سے فائدہ اٹھائیں،چھ ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے گئے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف ہوں گے۔ڈی جینے پاسپورٹ درخواست گزاروں سے بروقت پاسپورٹس وصول کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں