ملک شاہد جمیل کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیلی بزنس رپورٹ کے سابق رپورٹر’ فیصل آباد پریس کلب کے کونسل ممبر اور قانون دان ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحوم نیک سیرت’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ شب 10بجے ان کے آبائی گائوں مکوآنہ میں ادا کی گئی جس میں وکلائ’ تاجروں’ عمائدین شہر سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ کا فون نمبر 0306-6012229ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں