جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے منشیات فروش خاتون کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان اختر وینس کی سربراہی میں تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے دوران گشت منشیات فروش خاتون کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے اڑھائی کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے ایس پی ٹان اختر وینس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے نوجوان نسل کومنشیات کے ناسور سے بچانا پولیس کی اولین ترجیحات ہے مذکور نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات جاری ہے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے منشیات فروش خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




