منشیات فروش کو 9 سال قید80 ہزار روپے جرمانہ

صفدرآباد(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہ کوٹ محمد منصور عطا نے منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،منشیات فروش کوجرم ثابت ہونے پر9سال قید اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔مجرم محمد ندیم شاہ کوٹ کا رہائشی ،اسے شاہ کوٹ پولیس نے 2025 ء میں گرفتار کیا اس کے قبضے سے 1300 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ندیم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں