فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس کی بہترین تفتیش اور بر وقت شہادت گواہان سے منشیات کے ملزم کو سزا ۔ تھانہ ٹھیکری والا کے منشیات کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ نے ملزم فضل قدیر عرف پپو کموکا کو 16سال قید اور 6لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ، ملزم فضل قدیر عرف پپو کموکا کے خلاف تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ نمبر 1760/24 بجرم 9(1) 3d درج رجسٹر ہوا تھا۔ سی پی او کامران عادل کی جانب سے تفتیشی افسر اکمل جمال شاہ انسپکٹرکو شاباش۔




