منصور آباد میں26ویں سالانہ مرکزی محفل نعت11ستمبر کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے متوالے کے زیراہتمام 26 ویں سالانہ مرکزی محفل نعت ”آرزوئے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے متوالے” گیارہ ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو بعدازنماز عشاء بمقام جامع مسجد رسول گلی نمبر17 منصورآباد فیصل آباد میں انعقاد پذیر ہو گی۔ قاری محمد زاہد سلطانی تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ حضرت علامہ مولانا حافظ الحاج محمد ظفر اقبال فریدی کا خصوصی خطاب ہو گا، محمد اشفاق زائر قادری نقابت کرینگے۔ نیوز ایڈیٹر ”ڈیلی بزنس رپورٹ” ریاض ملک’ الحاج محمد اسلم بھلی’ الحاج میاں یاسین امین کی زیرسرپرستی’ صاحبزادہ میاں عبدالرحمان علی کی زیرقیادت منعقدہ محفل پاک میں حافظ ثاقب وڑائچ مہمان خصوصی ہونگے۔ معروف یافتہ نعت خوانان عظام پیر سید راشد حسین شاہ’ محمد اعظم قادری’ ملک غلام صابر نقشبندی’ مہران علی قادری’ محمد علی عمران مدنی’ محمد طلحہ قادری’ محمد رحمت رضا قادری’ قاری محمد زاہد سلطانی گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ ملک محمد بنیامین صابری نے اپیل کی ہے کہ اہل اسلام اس عظیم الشان محفل پاک میں شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں