منٹگمری بازار میں سالانہ محفل پاک کل ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور وائس چیئرمین سپریم انجمن تاجران سٹی حافظ طاہر جمیل میاں کی اطلاع کے مطابق جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی 11ربیع الاول 25اگست روز منگل شام بعد از نماز مغرب بمقام منٹگمری بازار گلی نمبر 4کے کارنر میں منعقد ہوگی۔ اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم انجمن تاجران سٹی محمد امین بٹ ہونگے جو اپنے دست مبارک سے پیارے رسول نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹیں گے ۔عید میلاد النبیۖ اسلام کیلئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے، جشن میلادالنبی عقیدت و احترام، محبت اور بھر پور جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا نبی کریم کی ولادت با سعادت کا ذکر اور آپ سے محبت و عقیدت کا اظہار ہمارے لئے باعث سعادت ہے ۔ جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر درود و سلام کی محافل اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ نبی کریم کی سیرت و تعلیمات پر عمل میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں