منڈی صادق پولیس کا جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پولیس کی جانب سے مختلف جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیاں کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق موضع طبقڑہ کے رہائشی محمد افضل سے 110لیٹر شراب برآمد ہونے پر اسکے خلاف مقدمہ نمبر 143/26 در ج کیا گیا موضع مسہ سنگھ کے رہائشی سے محمد توفیق سے85لیٹر شراب برآمد ہونے پر اس کیخلاف مقدمہ نمبر 144/26 درج کیا گیا موضع طبقڑہ کے رہائشی محمد افضل کے قبضے سے پسٹل 30بور برآمد ہونے پر اس کیخلا ف مقدمہ نمبر 145/26درج کیا گیا منڈی صادق گنج کے رہائشی انعام الحق سے دوران تلاشی پسٹل 30بور برآمد ہونے پر اس کیخلا ف مقدمہ نمبر 146/26رج کیا گیا مزید کاروائی میں منڈی صادق گنج کے رہائشی محمد شفیق سے دوران تلاشی کلاشن کوف برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 147/26 درج کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں