منڈی صادق گنج کے محلہ نوری میں پرچی،کرکٹ میچز جواء کا بڑا نیٹ ورک

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)محلہ نوری میں گزشتہ کئی سال سے پرچی جوا اور کرکٹ میچز پر جوا کرانے کا بڑا اڈہ کھلے عام جاری ہے جوئے کے اس اڈے کو کامیابی سے چلانے والے نے شہر میں مین بازار غلہ منڈی مرکزی چوک سمیت گردونواح کے دیہاتوں میں اپنے دس کے قر یب ایجنٹس رکھے ہوئے ہیں جو دن رات شہر کے مختلف گلی محلوں مین بازار اور غلہ منڈی مرکزی چوک اور دیہاتوں سے پرچی جوا اور کرکٹ میچز پر جوا کروا رہے ہیں۔راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں شہری جوئے کے ان اڈوں پر اپنا سب کچھ لٹا جاتے ہیں جو کہ بعدازاں چوری سمیت دیگر جرائم کرنے لگتے ہیں ۔جواء کرنیوالوں کی جانب سے کھلے عام یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ پولیس اس تک نہیں پہنچ سکتی کیونکہ اس نے اپنے جوئے کا سارا نیٹ ورک آن لائن کر کھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے اور ایف آئی اے بڑے شہروں میں تو آن لائن جوئے میں ملوث مافیا کے خلاف تو کاروائیاں کرتے ہیں لیکن دوردراز علاقوں میں اس مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے کے باعث یہ مافیا کھلے عام اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر فوری طور پر اس مافیا کیخلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں