موسلادھار بارش نے موسم سرماکی نوید سنا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی نوید سنا دی’ واسا کا عملہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے سرگرم جبکہ فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش گلفشاں کالونی میں 26ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جیل روڈ پر 25′ غلام محمد آباد ڈوگر بستی میں 24′ مدینہ ٹائون میں 22′ علامہ اقبال کالونی میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی پیشگی اطلاع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف متحرک ہو گیا۔ پونڈنگ پوائنٹس پر مشینری کو فنکشنل کر دیا اور مین شاہراہوں اور مرکزی چوراہوں سے بارشی پانی کو نکال دیا جبکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے انخلاء تک فیلڈ سٹاف موجود رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ہونے والی شدید اور موسلادھار بارش نے سردیوں کی نوید سنا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں