ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن 2 موٹرسائیکلوں کے حادثہ میں زخمی ہونیوالا تیسرا 35 سالہ شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق تقریبا 6 روز قبل پہلے چک 555 گ ب جکھڑ سٹاپ کے قریب 2 تیز رفتا ر موٹرسا ئیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجہ میں زین اور خورشید بی بی سکنہ556گ ب جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 35 سالہ زخمی بلال ریاض سکنہ550گ ب کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا تھا بلال ریاض بھی 6 روز موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا جواں سالہ میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا




