مویشی چوری کرنیوالے گینگ کا سرغنہ شبیر عرف شیری ساتھی سمیت گرفتار

ساہیوال (بیورو رپورٹ)ساہیوال پولیس کی مثر کارروائی، مویشی چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ شبیر عرف شیری ساتھی سمیت گرفتار، ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمدڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیرِ نگرانی تھانہ شاہ کوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، مویشی چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ شبیر عرف شیری کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ کوٹ انسپکٹر امتیاز احمد کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ شبیر عرف شیری اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے واضح کیا کہ شہریوں کی املاک چوری کرنے والے عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ مویشی چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں