فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خا ن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں مسلسل اضا فے کے باوجود وزیرا عظم میاں شہباز شریف نے مڈل کلاس طبقے کو پٹرول میں فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیکربوجھ کا احسا س کیاہے پارٹی قائد میاں نوازشر یف نے بھی خصوصی ہدایت کی تھی جاری بیان میں انکاکہناتھا کہ 800سی سی تک کی گاڑیوںموٹرسائیکلوںرکشوںاورچنگ چی کے لیے فی لیٹر100روپے ماہانہ2000 اور 3000روپے کے ریلیف سے تکلیف ختم ہوگی-انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق غریب عوام کو تنہانہیں چھوڑا جاسکتاہے-اللہ کی مہربانی سے بہت جلد مشرق وسطی کی کشیدگی بھی ختم ہوگی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ازخودکمی اور روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوں گی۔




