فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد کی رہائشگاہ پر جشن آزادی کے حوالہ سے شاندار تقریب کا اہتمام ۔ مسلم لیگی چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں، جنرل کونسلرز، لیگی کارکنوں اور پی پی 114کے عوام کی بھرپور شرکت، اس دفعہ یوم آزادی کیساتھ دو تحفے مسلم لیگ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دئیے ہیں، معرکہ حق میں کامیابی، دشمن کے دانت کھٹے کردیے اور اب مکہ معاہدہ میں ترکی کی شمولیت نے چار چاند لگا دئیے ہیں۔ اللہ کے گھر اور نبی کے در کی حفاظت اور چوکیداری کا فریضہ پاکستان کو ملنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت اور توقیر پوری دنیا کر رہی ہے۔ انشاء اللہ ملک پاکستان کو جس جماعت نے بنایا وہی اسکی حفاظت کرے گی 14اگست کو مسلم لیگ کے بینر تلے یہ ملک حاصل کیا گیا۔




