فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹر ی ملک محفوظ اور دیگر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اجتماعی سلامتی، علاقائی استحکام اور معاشی تعاون کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق معاہدے کا مقصد مشترکہ دفاعی صلاحیت اور باز deterrence کو مضبوط بنانا اور تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید منظم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اس فریم ورک کو دیگر علاقائی ممالک تک وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے، جس سے مستقبل میں یہ معاہدہ وسیع علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون کے پلیٹ فارم کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔اس پیش رفت سے پاکستان کی اسٹریٹجک اور معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔




