مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع میوزیم میں قرآن مجید کے ایک نایاب نسخے کی نمائش کی جا رہی ہے جو تیسری صدی ہجری کا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تاریخی اور نایاب صفحہ قرآن مجید کی کتابت کے ابتدائی دور اور اس کے تحفظ کے سفر کو اجاگر کرتا ہے۔نمائش میں رکھا گیا ایک صفحہ سورہ مریم کے ایک حصے پر مشتمل ہے جو چمڑے سے بنے ورق پر سرخ روشنائی سے تحریرکیا گیا ہے، اس میں اعراب اور نقطے موجود نہیں جو ابتدائی قرآنی کتابت کی ایک نمایاں خصوصیت ہے




