مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے حکومت کی تباہ کن عوامی پالیسیو ں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ مجال کہ مقروض ملک وقوم کے حکمرانوں، اشرافیہ، بیوروکریسی، بیوروکریٹس کی فضول خرچیوں اور عیاشیوں پر کسی کی نظر بھی جائے۔حکمرانوں کا طرز عمل بتا رہاہے کہ وہ عوام کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کرنے پر تل گئے ہیں۔ وہ اپنی فضول خرچیوں اورفضول اخراجات ومراعات پر نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کو مہنگائی اوربیروزگاری ومعاشی طور پر تباہ کرنے کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عیاشی پر خرچ کرکے آئی ایم ایف کے چند کروڑ ڈالر کے لیے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لاواہ پک چکا ہے۔حکومت اپنا قبلہ درست کر لے۔ ہر کام طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔ملک اصل میں پولیس سٹیٹ بن چکا ہے۔ ہر روز ایک نئی فورس عوام پر مسلط کی جارہی ہے۔جوکہ غریب عوام کا جینا حرام کررہی ہے۔دنیا میں کونسا ملک تیل کے ایک لیٹر پر اتنی لیوی لے رہا ہے۔غریب آدمی سفر کرنے سے قاصر ہے۔ضروری کام کے لیے بھی گھر سے نہیں نکل سکتا۔تیل مہنگا ہے اوپر سے پٹرول پمپس مالکان کی بے ایمانی نے عوام کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے۔ کوئی پیمانہ ٹھیک نہیں۔ ہر چیز کی قیمت لگی ہے۔رشوت لوٹ مار اب کوئی بے عزتی والا کام نہیں رہا۔جتنا بڑا چور ھیاتنا ہی بڑا عہدہ اس کے پاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں