میاں بیوی سمیت 3 افراد میال ڈیم میں ڈوب گئے

تلہ گنگ (نامہ نگار) تلہ گنگ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے ، ریسکیو ٹیموں نے میاں بیوی کی لاشیں نکال لی اور تیسری لاش کی تلاش جاری ہے۔افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آپریشن شروع کردیا گیا،آپریشن میں پنجاب پولیس اور مقامی افراد بھی ریسکیو کی ٹیموں کے ساتھ موجود ہیں۔ڈیم سے ملنے والی لاشوں کی شناخت عشرت بی بی اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے ۔رات گئے تک آپریشن جاری رہا لیکن تیسری لاش نہیں مل سکی آج پھر تیسری ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا جائے گا ، ریسکیو کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کا تعلق لیٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں