میڈرڈ اوپن،عالمی نمبر ایک جینک سنر مسلسل پانچویں ٹرافی جیتنے کیلئے بے قرار

میڈرڈ(سپورٹس نیوز)عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جینک سنرنے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرتھر فلس کو6-2اور6-4 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی جہاںالیگزینڈر زویریو سے ہوگازویریو نے دوسرے سیمی فائنل میں الیگزینڈر بلاکس کو6-2اور7-5سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔24 سالہ سنر نے اس جیت کے ساتھ مسلسل پانچویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں