لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ عمیر وقار نے حالیہ دنوں میں اپنے ایک انٹرویو میں ایسی متنازعہ باتیں کیں جنہوں نے شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے۔عمیر وقار، جنہوں نے پاکستان کی تقریبا تمام اے لسٹ اداکاراں اور ماڈلز کے ساتھ کام کیا ہے، ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر اپنے بے لاگ تبصروں کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔حال ہی میں ایک ٹاک شومیں شرکت کے دوران عمیر وقار نے ایک نامعلوم مشہور اداکارہ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا،ایک بہت مشہور اداکارہ جو محبت میں پاگل ہو گئی تھی، اس سے صرف یہ پوچھنے پر کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہے، وہ مجھ پر چیخنے لگی۔ بعد میں اس کی دوست نے بتایا کہ وہ اس قدر جنونی تھی۔




