میں اپنی تعریف نہیں کروں گی’ بشریٰ انصاری

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر ناراض ہونے کی وجہ بیان کردی۔نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو میں اداکارہ بشری انصاری نے شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر ناراض ہوگئی تھیں تو لوگوں نے کہا کہ آپ بھی نقل اتارتی ہیں پھر کیوں برا لگ رہا ہے؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے چار حسین خواتین طاہرہ سید، میڈم نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمی آغا کی گائیکی اور اسٹائل کاپی کیا جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی، گانے انور مقصود نے لکھے تھے، مسرت نذیر صاحبہ کا گانا میں نے لکھا تھا۔بشری انصاری نے کہا کہ میں نے جو نقل اتاری اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت اور نجی زندگی سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا لیکن جو میری نقل اتاری گئی وہ دوسری چیز تھی، اب ایسا تو نہیں ہے کہ ٹرانس جینڈر آدمی عورتوں کی کاپی کرے اور بری کرے، وہ پرفارمنس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں