نئی سکیموں کی فربیلٹی ودیگر امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت بلڈنگ سیکٹر کی نئی ترقیاتی اسکیموں اور سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی ری ویمپنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ای بلڈنگز، ایکسین اور ایس ڈی او بلڈنگز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلڈنگ سیکٹر سے متعلق نئی ترقیاتی اسکیموں، مجوزہ تعمیراتی کاموں اور سرکٹ ہاؤس سرگودھا کی تزئین و آرائش، بحالی اور جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نئی اسکیموں کی فزیبلٹی، تخمینہ جات اور دیگر ضروری امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جبکہ سرکٹ ہاؤس کی ری ویمپنگ کے منصوبے میں معیارِ تعمیر، پائیداری، خوبصورتی اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسران منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں