نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مشکلات کم ہونگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ اگرنئے صوبے بنانیکی ضرور ت ہے توتمام پارلیمانی جماعتوں کی اتفاق رائے بھی ضرورت ہے مگر بعض جماعتیں نئے صوبوں میں حکومت کی حدودسے پریشان ہیں اس لئے سب کامتحدہوناسوالیہ نشان ہے۔ جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی اور حکمرانی بھی تقسیم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے صرف بات کرنے اورپوڈکاسٹ سے نہیں بن سکتے وفاقی حکومت کوآل پارٹیز کانفرس بلاکر اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہیے-انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملنامشکل ہے جب نئے صوبے ہوں گے توعوام کی حکمرانوں اور اعلیٰ بیورو کریسی تک رسائی بھی ہوگی۔ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی ہوگی-انہوں نے پی ٹی آئی کوبھی مشورہ دیا کہ وہ 27نومبرکوتحریک چلانے کی بجائے عدلیہ اورپارلیمنٹ میں اپناموقف پیش کرے احتجاج سے نہیں مزاکرات سے معاملات طے کئے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں