لاہور(سپورٹس نیوز) نادیہ خان پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والی پلیئر بن گئیں۔گزشتہ روز فیفا سیریز کے میچ میں اپنے کیرئیر کا چھٹا گول سکور کیا تھا’57ویں منٹ میں ہونے والے گول کی بدولت نادیہ خان نے حاجرہ خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نادیہ خان نے بتایا کہ میچ کے دوران پتہ نہیں چلا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ریکارڈ بنا دیا ہے۔




