فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک افراد نے مبینہ طور پر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نعش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے، سمن آباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتولہ کے لواحقین اور نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی’تھانہ سمن آباد کے ظہیر بابر نے بتایا کہ مجاہد آباد لومز والی گلی میں 45سالہ نامعلوم دوشیزہ کی نعش پڑی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم سفاک ملزمان نے دوشیزہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتولہ کے لواحقین اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔




