نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کو قواعد و ضوابط کے مطابق بنایا جائے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی (DRA)فیصل آباد کا اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر ممتاز ہرل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن را ئوعبدالکریم، ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ریاض حسین انجم، اتھارٹی کے ارکان چوہدر ی ندیم سندھو اور محمد شکیل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کی ریگو لیشن، رجسٹریشن اور مانیٹرنگ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی اداروں کے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹس، نجی سکولوں کی مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق رجسٹریشن، خلاف ورزیوں پر جرمانے و دیگر قانونی کارروائی، جبکہ اکیڈمیوں کی میپنگ جیسے اہم امور شامل تھے۔اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور نگرانی کے عمل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق موثر بنایا جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق زیرِ التوا معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ امور کو قواعد کے مطابق نمٹانے پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں