فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ فاروق ٹائون میں نوجوان نے نشہ کیلئے رقم نہ ملنے پر گھریلو سامان کو آگ لگا کر خود کو گولی مار کر لہولہان کر لیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فاروق ٹائون گلی نمبر2 کا رہائشی شہزاد ولد ارشاد نشہ کا عادی ہے اس نے گھر والوں سے نشہ کیلئے رقم طلب کی تو گھر والوں نے منع کر دیا تو اس نے طیش میں آ کر پہلے کمرہ میں پڑے سامان کو آگ لگائی اور پھر خود کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر لیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے دیکھا تو شہزاد خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




