نگہبان پورہ میں گاڑی کی ٹکر سے چار سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نگہبان پورہ میں شادی میں شریک بچہ گاڑی تلے آ کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 4سالہ شہباز نگہبان پورہ میں شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا، مہمان کار بیک کر رہا تھا کہ گاڑی کے پیچھے کھیلتا ہوا شہباز گاڑی تلے آکر کچلا گیا، شادی والا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی اور ورثاء کی طرف سے قانونی کارروائی نہ کروانے پر نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں