نیتن یاہو کے اسلامی جمہوریہ کہنے پر برطانیہ برہم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے نیتن یاہو کے اسلامی جمہوریہ کہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیان ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے نیتن یاہو کے ریمارکس کا معاملہ اسرائیلی حکومت کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران برطانیہ کی موجودہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں برطانوی صحافیوں نے 1967ء کی 6روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے بارے میں مثبت رپورٹنگ کی، تاہم آج کے برطانیہ میں ایسا رویہ نظر نہیں آتا۔انہوں نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ سے تشبیہ دی۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے بعد میں برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو کے بیان کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دراصل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ماضی میں دیئے گئے ایک تبصرے کا حوالہ دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں