واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا،سی پی او

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آبا د تنویر حسین نے دو سال قبل فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدر/بیورو چیف آن لائن انٹرنیشنل نیوز ایجنسی مقبول احمد لودھی کے آبائی رہائش گاہ جڑانوا لہ میونسپل کالونی میں دن دیہاڑے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مسلح ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتار ی اور مال مسروقہ برآمد نہ کرنے پر جڑانوالہ پولیس سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور اس سلسلہ میں مقبول احمد لودھی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوئوں جن کی فوٹوز اور ویڈیو پولیس کے پاس موجود ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس سلسلہ میں جن پولیس افسران نے ملزمان کی گرفتاری میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ان سے باز پرس کی جائے گی سی پی او تنویر حسین نے تین ستمبر بدھ کو مقبول احمد لودھی سے دوبارہ مقدمہ کے بارے میں بات چیت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ یاد رہے 30ستمبر 2024کو پانچ مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو باندھ کر ایک کمرے میں بند کرکے ستائیس تولے سونا اور تین موبائل اور قیمتی گھڑیاں نقدی جن کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے لیکر فرار ہو گئے تھے جب کہ مقدمہ کے مدعی مقبول احمد لودھی نے پولیس کو ڈاکوئوں کی فوٹوز اور وڈیو وغیرہ بھی فراہم کی تھی مگر پولیس تاحال ڈکیتی کا سراغ نہیں لگا سکی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دنوں میں محمد علی۔ ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ اور عابد ظفر ایس پی تعینات تھے جب کہ ڈکیتی کی واردات کے بعد سی پی او ۔ کامران عادل ۔ صاحبزادہ بلال عمر ۔ آر پی او ڈاکٹر محمد عابد اور سابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عاشق سکھیرا کے صاحبزادے سہیل اختر سکھیرا نے بھی پولیس ملازمین کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا موجودہ سی پی او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں