ممبئی(شوبز نیوز)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ والد کے ڈر کی وجہ سے میں نے زندگی میں 2فلمیں بغیر سکرپٹ پڑھے سائن کیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی وڈ سٹار عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں صرف 2فلمیں ایسی کیں جن کے سکرپٹ سنے بغیر ہی ہاں کر دی تھی، اول نمبر اور تم میرے ہو، یہ وہ دو فلمیں تھیں جو میں نے بغیر کہانی سنے سائن کیں اور ان دونوں فیصلوں میں میرے والد طاہر حسین کا بڑا کردار تھا۔فلموں کے انتخاب کے حوالے سے عامر نے کہا کہ وہ حکمت عملی کے بجائے ہمیشہ دل سے فیصلہ کرتے ہیں، جب میں کسی فلم کا انتخاب کرتا ہوں تو میرا دل اس میں ہونا چاہیے، چاہے میں بطور اداکار کام کروں یا پروڈیوسر، جب میں کوئی کہانی سنتا ہوں تو ایک عام فلم بین کی طرح سوچتا ہوں، اگر وہ مجھے متاثر کرے۔




