فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پرتنقیدکر نے والوں کو ان کی صوبے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی تقلید کرنی چاہئے وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کررہی ہیں۔ جاری بیا ن میں ان کاکہناتھاکہ امریکہ ایران کشیدگی کی وجہ سے دنیابھرمیں مہنگائی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان امن ہونے کے بعد مہنگائی بھی کم اور عوامی مشکلات ختم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کوعوامی مشکلات کا احساس ہے ان کی قیادت میں پنجاب حکومت کی طرف سے اپنی چھت اپناگھرسکیم کے تحت لاکھوں بے گھرخاندان گھروں میں مقیم ہوچکے ہیں۔ سفری سہولت کے لیے کئی شہروں میں گرین بسیں چل رہی ہیں جس میں خواتین طلبا اور بزرگ افراد مفت سفر کررہے ہیں ترقیاتی منصوبوں پربھی عملدرآمد جاری ہے۔




