ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث5ملزمان گرفتار

اسلام آباد (بیوروچیف)ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ یونٹ نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلئے ،گرفتار ملزمان میں حافظ ساجد، محمد یاسین، مستنصر، اسد تیمور اور افتخار حسین شامل ہیں ،ملزمان کو سرگودھا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہیں،ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل اسلام آباد نے کہاکہ ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں