ٹرانسفارمر درست کرتے بجلی کے پول سے گر کر الیکٹریشن لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو ملازمین کیساتھ ملکر ٹرانسفارمر درست کرتے ہوئے بجلی کے پول سے گر کر الیکٹریشن لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے علاقہ رضاآباد کا رہائشی 26سالہ عدنان ولد حبیب فیسکو ملازمین کیساتھ بطور پرائیویٹ ملازم کام کرتا تھا، گزشتہ روز وہ تھانہ کُر کے علاقہ ٹھٹھہ جیون پل کے قریب بجلی کے پول پر لگے ٹرانسفارمر کو درست کر رہے تھے کہ وہ پول سے نیچے گرا تو بجلی کا ٹرانسفارمر بھی اس کے اوپر آن گرا اور ٹرانسفارمر تلے دب گیا۔ موقع پر موجود فیسکو ملازمین اور دیگر نے ٹرانسفارمر تلے سے باہر نکالا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں