گوجرہ (نامہ نگار ) ملت ایکسپریس کی ٹکر سے جاں بحق ہو نیوالے شخص کی شناخت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن گوجرہ کے قریب 35سالہ شخص فیصل آباد سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جس کی شناخت کے ریلوے پولیس چوکی انچارج چوہدری غلام مصطفےٰ علاقہ بھر میں اعلانات کروائے تو متوفی کی شناخت سلمان ولدمحمد مصطفےٰ محلہ شریف کے نام سے ہو ئی اور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔




