ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار 2دوست زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر واقع 208 چک روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار 2دوست بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 208 چک کا 21 سالہ معظم اپنے دوست 15 سالہ امانت کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی’ جس کے باعث دونوں بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں