ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

کمالیہ(نامہ نگار) 39سالہ غلام فرید ولد نادر سکنہ چک نمبر 723 جی بی موٹر سائیکل پر کمالیہ سے چک نمبر 724 کی جانب جا رہا تھا، جبکہ ایک ٹریکٹر ٹرالی 724 چک سے کمالیہ کی طرف آ رہی تھی۔ راستے میں ٹریکٹر کا اچانک ایکسل ٹوٹ گیا، جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار غلام فرید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں