ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) شہر میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کیخلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کارروائیا ں کی جا رہی ہیں تاکہ غیر قانونی کاروبا ر کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی نگرانی میں انفورسمنٹ ٹیموں نے موثر کارروائی کی۔ انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس تابش رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیے۔




