فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے4 دیہات کو ”مثالی گائوں” بنانے کے لئے پراجیکٹ جاری ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب شعیب مرزا نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مثالی گائوں کا دورہ کیا۔معاون خصوصی وزیراعلی شعیب مرزا نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گائوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اہل دیہہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں مثالی گائوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ ودیگر افسران ہمراہ تھے۔




