ٹھیکریوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو 410گرام ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ طاہر شبیر کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ذیشان ولد شوکت علی، قوم فقیر، سکنہ 70 منصوراں کے قبضہ سے 1180 گرام ہیروئن جبکہ محمد سعد راشد ولد محمد راشد، قوم آرائیں، سکنہ 84 کے قبضہ سے 1230 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی مجموعی 2 کلو 410 گرام ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں