پانی کے مسائل کے حل کیلئے چیمبر کو معاونت فراہم کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد کے ضلعی آفیسر تجمل حسین لنگڑیال کے ہمراہ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزفاروق یوسف شیخ نے لیبارٹری کا دورہ کیا۔ضلعی آفیسر نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر چیمبر نے لیبارٹری میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے ماہرین پینے کے پانی،گندے پانی اور بارشی پانی کے مسائل کے حل کے لئے چیمبر کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ چیمبر آف کامرس اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے مابین باقاعدہ ایم او یو سائن کرنے کے لئے جلد تقریب منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں