اسلام آباد (بیورو چیف)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ترسیلات زر کی وصولی کے نظام سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ترسیلات زر وصول کرنے کے لیے پاکستانی بینک سالانہ تقریبا ً800 ملین ڈالر بیرون ملک موجود بینکوں کو بھیجتے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترسیلات زر وصول کرنے کے لیے مقامی بینکوں کو بیرون ملک بینکوں کو بھاری چارجز ادا کرنا پڑتے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال تقریبا 256 ملین ڈالر ترسیلات زر وصول کرنے کے چارجز کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ مالی سال بینکوں کو 120 ارب روپے فراہم کیے تھے، تاہم رواں مالی سال اس مقصد کے لیے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی۔




