پاکستان انڈر19 نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو ہرا دیا

لندن (سپورٹس نیوز) پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو پہلے ون ڈے میچ میں 177 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 332 رنز بنائے۔عثمان خان نے 151 اور کپتان فرحان یوسف نے 115 رنز بنائے۔عثمان خان اور فرحان یوسف کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے ریکارڈ 268 رنز کی شراکت کی ،انگلینڈ کی ٹیم 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل ہوگئی۔محمد صیام نے 39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں