کراچی(سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کے ساتھ منسلک پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سینئر اینڈ جونیئر پیڈل رینکنگ کپ 2026کراچی میں شروع ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے کیا۔ ٹورنامنٹ کے جونیئر میچز پیڈل ورس، کراچی اور سینئر میچز نیو میدان میں کھیلے جا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں جن میں بوائز انڈر14-اور بوائز انڈر16-کے مقابلے شامل ہیں چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں جائیں گی اور اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو نیشنل پیڈل لائسنس بھی جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔




