پاکستان مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کیلئے امن و سلامتی کا خطہ ہے،شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کوتھم کالج میں کرسچین طلبہ و طالبات سے اظہاریکجہتی کیلئے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالج شیخ اعجازا احمد ایڈووکیٹ تھے’ تقریب میں سٹاف ممبران اور کرسچین طلبہ و طالبات نے شرکت کی’تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالج شیخ اعجازا احمد ایڈووکیٹ نے کوتھم کالج کے مسیحی سٹوڈنٹس سمیت تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی’ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کیلئے امن و سلامتی کا خطہ ہے’ ہمارے نبی رحمت ۖکی سیرت مبارکہ کا قیامت تک کیلئے پیغام محبت اور حضرت عیسی کی تعلیمات کا اصل مرکز و محور فلاح انسانیت اور امن و سلامتی ہے’ مسیح برادری پاکستان کا فخر ہیں ‘ مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ اپنے مسلم بھائیوں کے غم و خوشی کے مواقع پرہرممکن تعاون کیا ہے’ یہی وجہ ہے کہ کوتھم کالج بھی مسیحی کمیونٹی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتا ہے ‘شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسیحیوںکاقیام پاکستان میںبڑا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا’ اس موقع پر کوتھم کالج کی Receptionist مس سارہ نے کاتھم کالج کے ڈائریکٹر شیخ اعجازا احمد ایڈووکیٹ اور سٹاف ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے لئے اس قدر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا’ ایسی شاندار تقریب کا اہتمام کرنے پر کرسچین سٹوڈنٹس کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ مس سارہ نے کہا کہ اقلیتوںکو جتنی آزادی پاکستان میں وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے’ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پوری آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہی ہیں’ حکومت پاکستان انہیں مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے’ اس موقع پر سب نے مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں