پاکستان نیوی کے ملازم پر مسلح افراد کی فائرنگ

ساہیوال (بیوروچیف) چک 111 بارہ ایل میں پاکستان نیوی کے ملازم رستم علی پر مسلح افراد کی فائرنگ، اس کا دوست عمران لودھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر سول ہسپتال چیچہ وطنی داخل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ زمیندار مقصود احمد کا بیٹا رستم علی نیوی ملازم ہے اور وہ گھر چھٹی پر آیا ہوا تھا۔ رستم علی اور اس کا دوست عمران لودھی کھیتوں میں جارہے تھے کہ رستم علی کے خاندان سے رنجش کی بنا پر شان انصاری اور رضوان نے رائفل سے فائر نگ کر دی۔ جس سے رستم علی بچ گیا اور گولی عمران لودھی کو لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقصود احمد کی مدعیت میں مقدمہ 324، 34 ت پ درج کر کے ملزم شان انصاری کو گرفتار کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں