فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکورٹی اداروں پر حملے مذموم ارادوں کو مکمل نہ کر پائیں گے، صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین مسالک رواداری کونسل پاکستان گزشتہ روز مسا لک رواداری کونسل کی مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ حالات پر غور و خوض کیا گیا ملک میں ایسے عناصر جو فرقہ وارانہ عوامل کو ہوا دے رہے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ کسی بھی صورت مسالک کے درمیان ہم آہنگی کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اورمسالک کے درمیان نفرت کا بیج بونے والے بے مراد اور ناکام ہوںگے دوسری طرف سیکورٹی فورسز پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور یہ بات واضح کی گئی کہ اس قسم کے حملوں سے مذموممقاصد پورے نہیں ہوں گے ہم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے یقین دہانی کرائی گئی کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اجلاس میں مرکزی کابینہ کے تمام عہدے داروں نے شرکت کی ۔




