پاکستان کی زراعت اور فوڈ انڈسٹری کو جدید خطوط پر ترقی دینا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیمبر فوڈ اینڈ ایگری کلچر فیصلآباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری شوکت علی چدھڑتھے تقریب کی صدارت صوبائی صدر چوہدری آفتاب احمد ساہی نے کی تقریب مقامی ہوٹل میں چوہدری محمد امجد فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے چیئرمین چوہدری امجد کی میزبانی میں انعقاد پذیر ہوئی تقریب میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے عہدے داران کو نوٹیفکیشن دیے گئے جس کے مطابق معروف ایکسپورٹر چوہدری محمد امجد کو ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا چیئرمین محترمہ ڈاکٹر آسیہ کو ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت میاں محمد اجمل کو فیصل آباد شہر کا چیئرمین ظفراقبال ظفر کو تحصیل صدر فیصل آباد حمید اعوان کو چیئرمین تحصیل جڑانوالا مبشر عابدچیئرمین تحصیل سمندری نوید شوکت چیئرمین تحصیل چک جھمرہ عمرسن اسلم وائس چیئرمین سمندری بناکر تمام عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری کردئے گئے قریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کہا چیمبر آف فورڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے قیام کا مقصد پاکستان کی زراعت اور فورڈ انڈسٹری کو جدید خطوط پر ترقی دینا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے تاریخ میں پہلی بار فوڈ اور ایگریکلچر کے شعبے میں چیمبر کا قیام عمل میں آیا ہے انشااللہ چیمبر اف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کسان کو کھیت سے لے کر منڈی تک رہنمائی فراہم کرے گا چوہدری آفتاب احمد ساہی نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے چیمبر کا تنظیمی نیٹ ورک ضلع شہر تحصیل اور یونین کونسل لیول تک ہوگا جس سے چھوٹے کسان اور چھوٹے دکاندار مستفیض ہوں گے نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری محمد امجد نے کہا چھوٹے کسان سے لے کر بڑے زمین دیر تک ہمارے ہمارے چیمبر سے فوائد حاصل کریں گے چیمبر کے سٹی چیئرمین میاں محمد اجمل نے کہا چیمبر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کا قیام پاکستان کی تاریخ کا حصہ بنے گا انشااللہ بہت جلد ہمارا یہ چیمبر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چیمبر ہوگاآخر پر تمام نو منتخب عہدے داران کو نوٹیفکیشن دیے گئے بہت جلد ایگزیکٹو ممبران اور دیگر عہدے داران کو بھی نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں