اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاک چائنہ یوتھ فرئنڈز شپ گیمز 11 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سیدہ مہرین ساجد نے گزشتہ روز پاک چائنہ یوتھ فرئنڈز شپ گیمز کے حوالے سے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام نے اجلاس کے شرکا کو ایونٹ کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی اور گیمز میں 21 سال سے کم عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے،یکم جنوری 2006 کے بعد پیدا ہونے کھلاڑی کھیلنے کے مجاز ہونگے، عمر کے ثبوت کے لئے کھلاڑی ایونٹ کے موقع پر شناختی کارڈ یا پاسپورٹ اپنے ہمراہ لائیں گے۔ گیمز میں سات کھیلوں کے مقابلوں منعقد ہونگے جن میں اتھلیٹکس، باسکٹ، باکسنگ، فٹ بال، سکواش، جوڈو اور شطرنج کے مقابلے شامل ہیں یہ مقابلے 13 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔




